27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

ہفتہ 15 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے 2 سینیئر ججز کے استعفے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، 27ویں آئینی ترمیم کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے احتجاجاً استعفیٰ پیش کیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا اور اپنے چیمبر کو خالی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی

رپورٹس کے مطابق، جسٹس شمس محمود مرزا کا 27ویں آئینی ترمیم کے بعد تبادلے کا امکان تھا۔ وہ لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے بھی رکن تھے۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے 22 مارچ 2014 کو لاہور ہائی کورٹ میں بطور ایڈیشنل جج حلف اٹھایا تھا اور ان کی ریٹائرمنٹ 2028 میں متوقع تھی۔

واضح رہے کہ جنوری میں ان کے خلاف سرکاری وکیل کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھی دائر کیا گیا تھا۔ جسٹس شمس محمود مرزا، سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ضیا محمود مرزا کے صاحبزادے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں