پی سی بی نے مکی آرتھر سمیت پورے کوچنگ اسٹاف کا پورٹ فولیو تبدیل کردیا

بدھ 15 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر سمیت پورے کوچنگ اسٹاف کا پورٹ فولیو تبدیل کر دیا ہے۔

پی سی بی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تمام کوچز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام جاری رکھیں گے جبکہ پی سی بی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والی سیریز کے لیے مقررہ وقت پر نئے کوچنگ اسٹاف کا اعلان کرے گا۔

دریں اثنا بابر اعظم نے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے آج پی سی بی ہیڈ کوارٹرز، لاہور میں ملاقات کی اور ان سے کرکٹ سے متعلقہ امور اور ورلڈ کپ کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

پی سی بی کے مطابق بابر کو ٹیسٹ میچز کے کپتان کے طور پر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کا کہا گیا تھا، انہیں ون ڈے کرکٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے تاکہ وہ ایک فارمیٹ پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ بابر نے اپنے اہل خانہ سے مشاورت کے بعد استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا اور پی سی بی ان کے اس فیصلے میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

بابر اعظم کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، ذکا اشرف

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے کہا، ’بابر اعظم حقیقی معنوں میں ایک عالمی معیار کے کھلاڑی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ بطور کھلاڑی ترقی کرتے رہیں، وہ پاکستان کے اب تک کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں، وہ ہمارا اثاثہ ہے اور ہم ان کی حمایت جاری رکھیں گے، بابر کی بیٹنگ کی صلاحیت ان کی لگن اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، وہ موجودہ نسل کے لیے ایک رول ماڈل ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا، ’ہم بابر کو ایک عظیم بلے باز کے طور پر ابھرتا دیکھنا چاہتے ہیں اور اب اپنے کندھوں سے کپتانی کا اضافی بوجھ اتارنے کے بعد وہ مزید بلندیوں تک پہنچنے کے لیے اپنی کارکردگی پر زیادہ توجہ دے سکتے ہیں، ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

واضح رہے بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آج پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں