ورلڈ کپ میں شکست کی ذمہ داری قبول، بابراعظم قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی

بدھ 15 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ انہیں وہ وقت اچھی طرح یاد ہے جب سنہ 2019 میں پی سی بی سے فون کرکے پاکستان ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے لیے کہا گیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ ان 4 برسوں میں انہوں نے کھیل کے میدان میں اور باہر بھی متعدد اتار چڑھاؤ دیکھے لیکن پوری دلجمعی اور جذبے کے ساتھ دنیائے کرکٹ میں پاکستان کی عزت و وقار برقرار رکھنے کے لیے کوشاں رہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ’وائٹ بال فارمیٹ میں پاکستان کی ٹاپ پوزیشن کھلاڑیوں، کوچز اور مینجمنٹ کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ تھی تاہم میں قومی ٹیم کے مداحوں کی جانب سے دی جانے والی اسپورٹ پر ان کا شکر گزار ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’آج میں کرکٹ کے تمام فارمیٹس کی کپتان کی حیثیت سے دستبردار ہو رہا ہوں۔ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن میرے خیال میں اس فیصلے کے لیے یہ ایک موزوں وقت ہے‘۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی جاری رکھیں گے اور اپنے تجربے اور لگن سے نئے کپتان اور ٹیم کی سپورٹ کرتے رہیں گے۔

سابق قومی کپتان نے کہا کہ ’کپتانی کی اہم ذمے داری کے لیے مجھ پر اعتماد کرنے پر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکرگزار ہوں‘۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے بابراعظم کی ملاقات ہوئی جس کے بعد بابر اعظم کا یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ جونیئر کی آن لائن اسلحہ کمپنی کو اربوں ڈالر کا فائدہ؟ امریکی حکومت کی نئی تجویز پر بحث چھڑ گئی

سعودی عرب دوبارہ عرب سول ایوی ایشن تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب

رونالڈو اور راموس کے گول، پرتگال نے کروشیا کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے آخری 16 میں جگہ بنالی

عالمی سطح پر بڑی کامیابی،پاکستانی زیتون کے تیل نے لندن میں سونے کا تمغہ جیت لیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قائم مقام گورنر مکہ ریجن سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات کے فروغ اور کرکٹ تعاون پر تبادلہ خیال

ویڈیو

کوئٹہ: گرمی کا توڑ کابلی آئس کریم کی خاص بات کیا ہے؟

بلوچستان سانحہ: گوگل پر مکمل انحصار خطرناک، دور دراز علاقوں میں آف لائن میپس اور ذاتی فیصلہ کیوں ضروری؟

سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں امن کا بنیادی ستون، بھارت یکطرفہ طور پر اسے معطل نہیں کر سکتا، احمر بلال صوفی

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز