چیئرمین سینیٹ نے ترک صدر طیب اردوان کو ’نوبل امن انعام‘ کیلئے نامزد کر دیا

بدھ 4 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ’نوبل امن انعام‘ کیلئے نامزد کر دیا۔

صادق سنجرانی نے نارویجین نوبل کمیٹی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوبل امن انعام ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے امن یا جاری تنازعات کو حل کرنے کیلئے کوئی غیر معمولی اقدام کیا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر رجب طیب اردوان کی نامزدگی روس یوکرین تنازعے کے بعد امن کیلئے ان کے کردار اور کوششوں کی روشنی میں کی گئی ہے، یہ جنگ تیزی سے ایک ایٹمی فلیش پوائنٹ میں تبدیل ہو گئی تھی اور پوری دنیا کیلئے تباہی کا باعث بن سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ترک صدر نے اپنی انتھک کوششوں، دونوں فریقوں کے ساتھ بروقت اور مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے دنیا کو بڑی تباہی سے بچایا، ’بلیک سی گرین‘ منصوبے نے بھی اس خطے کو تباہ کن قحط سے بچایا۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھاکہ صدر اردوان ایک سچے اور عوامی رہنما ہیں، وہ نہ صرف اپنے ملک بلکہ خطے اور بالعموم پوری دنیا کی بہتری اور خوشحالی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں، وہ تمام انسانیت کیلئے امن، رواداری اور محبت کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حقیقی پیغام اور تعلیمات کو لے کر چلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طیب اردوان کی اسلامی تعلیمات سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے کوششیں باعث فخر ہیں، انہیں نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ نارویجین نوبل کمیٹی صدر اردوان کی عالمی امن کیلئے غیر معمولی اور بے مثال کوششوں کو ضرور زیر غور لائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم