جھوٹے الزام لگانا عاجزی اور جواب دینا تکبر ہے؟ مریم نواز کا سالک حسین کے بیان پر جوابی وار

منگل 3 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی وزیر سالک حسین کے تکبر اور عاجزی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے الزام لگانا عاجزی ہے اور کوئی اپنا جواب دے تو تکبر ہے؟ واہ۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں سالک حسین کے بیان پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیا۔ ان کا یہ بیان وفاقی وزیر کی جانب سے پنجاب میں کرپشن کے حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم رہنے اور تکبر سے بچنے کی دعا کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت پر کرپشن کے الزامات، مریم نواز نے چوہدری سالک حسین اور اے آر وائی نیوز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

اس سے قبل وفاقی وزیر سالک حسین سے مریم نواز کے تکبر سے متعلق بیان اور پنجاب میں کرپشن کے الزامات کے بارے میں سوال کیا گیا تھا۔ اس پر سالک حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سب کو تکبر اور غرور سے محفوظ رکھے اور عاجزی اختیار کرنے کی توفیق دے، ان کا بیان کسی پر ذاتی حملہ نہیں تھا۔

پنجاب میں کرپشن کے حوالے سے عظمیٰ بخاری کے ثبوت مانگنے سے متعلق سوال پر سالک حسین نے کہا کہ ثبوت مانگنا درست بات ہے، تاہم انہوں نے اپنے مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے اور اس کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا وفاقی وزیر سالک حسین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

وفاقی وزیر نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انٹرویو ایک سادہ سوال جواب کی نشست تھی، اسے اتحادی جماعتوں کے درمیان لڑائی کا رنگ نہیں دینا چاہیے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ اللہ تعالیٰ سب کو عاجزی اختیار کرنے کی توفیق دے اور تکبر سے محفوظ رکھے۔

سالک حسین کے اس بیان پر مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جھوٹے الزام لگانا عاجزی ہے اور کوئی اپنا جواب دے تو تکبر ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریم نواز کی حسن ابدال میں ‘اپنی چھت اپنا گھر’ اسکیم سے مستفید خاندان کے ساتھ کھانا، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

امریکی وسط مدتی انتخابات: کانگریس پر کنٹرول کی جنگ، 5 اہم نکات جن پر سب کی نظریں

گوگل کا اسکولوں میں اے آئی اور سرچ سروسز بند کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا اعلان کردیا

جیٹ لیگ صرف انسانوں کو نہیں ہوتا، سمندری پرندوں کا قدرتی کمپاس بھی بھٹک جاتا ہے، ان سے ’وقت کیسے چال‘ چلتا ہے؟

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا