کیا انڈیا ٹاس میں بے ایمانی کرتا ہے؟

جمعرات 16 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میچ میں ٹاس بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے کسی بھی میچ سے قبل ٹیمیں اپنی حکمتِ عملی بناتی ہیں کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کریں گی یا بیٹنگ کو ترجیح دیں گی۔ اس کا فیصلہ موسم کے حالات اور پِچ کو دیکھ کر بھی کیا جاتا ہے۔

آج کل انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے ’ٹاس‘  جیتنے کا معاملہ بہت زور شور سے سرخیوں میں ہے۔

سابق قومی کرکٹر سکندر بخت کا ایک بیان سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ بھارتی کپتان روہت شرما ٹاس کے وقت سکہ بہت دور پھینکتے ہیں تاکہ مخالف کپتان کو نظر نہ آئے اور دوسرا کپتان کبھی بھی جا کر نہیں دیکھتا اور فیصلہ بھارت کے حق میں کر دیا جاتا ہے۔

سکندر بخت نے سماجی رابطے کی سائیٹ ’ایکس‘ پر ویڈیو شیئر کی جس میں بھارت کے دیگر ٹیموں کے ساتھ ہونے والے ٹاس دکھائے گئے ہیں اور اس کے علاوہ ورلڈ کپ میں شریک دیگر ٹیموں کے ٹاس کو بھی دکھایا گیا ہے جن میں ٹاس کا سکہ بہت قریب گرتا ہے، انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ روہت شرما کا ٹاس کے لیے سکہ پھینکنے کا طریقہ بہت ہی عجیب ہے، وہ سکہ بہت دور پھینکتے ہیں اور مخالف ٹیم کے کپتان کو دیکھنے نہیں دیتے، سکندر بخت نے سوال اٹھایا کہ کیا اس کی کوئی خاص وجہ ہے؟

واضح رہے کہ اس سے قبل ورلڈ کپ 2023ء کی میزبانی کرنے والے بھارت پر پاک بھارت سمیت کئی میچز میں پچ تبدیل کرنے کا الزام بھی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارت نے اسپینرز کے لیے سازگار پچ کا انتخاب کیا تاکہ ان کے اسپینرز کو مدد مل سکے، ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں سیمی فائنل کے لیے پچ نمبر 7 استعمال ہونا تھی جو پہلے استعمال نہیں ہوئی۔

 آئی سی سی نے سیمی فائنل میں پچ کی تبدیلی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ طویل ایونٹ ہے اور پچ کی تبدیلی معمول کی بات ہے، ایونٹ میں پچ کی تبدیلی پہلے بھی کئی بار ہوچکی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیمی فائنل سے قبل پچ کی تبدیلی گراؤنڈ کیوریٹر، میزبان ملک کی سفارش پر کی گئی تھی، پچ کی تبدیلی آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ کے علم میں تھی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے