پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 38 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر 288 روپے 14 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 76.62 روپے، اماراتی درہم 78.24 روپے، قطری ریال 78.83 روپے، کویتی دینار 931.40 روپے اور بحرینی دینار 762.23 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر 186 روپے 22 پیسے، کینیڈین ڈالر 209 روپے 74 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 355 روپے 90 پیسے ریکارڈ کی گئی۔