’گھڑی چور، توشہ چور پیش ہو’ کی آوازیں لگائی جا رہی ہیں لیکن عمران خان غائب ہے :مریم اورنگزیب

منگل 28 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عدالت پوچھ رہی ہے کہ ملزم کہاں ہے؟ جواب ملا ’وقت کا نہیں بتا سکتے‘۔ عدالت پوچھ رہی ہے کہ ملزم کس وقت پیش ہوگا؟ جواب ملا ’عمران خان سے رابطہ نہیں ہو رہا‘۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا عدالت گھڑی چور کی حاضری کا پوچھ رہی ہے جو اب تک پیش نہیں ہوا۔ فارن ایجنٹ ضمانت کرانے بینکنگ کورٹ پر مہربانی کر رہا ہے توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد ہونی ہے وہاں سے مفرور واہ بھئی واہ ۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا ’گھڑی چور، توشہ چور پیش ہو’ کی آوازیں لگائی جا رہی ہیں لیکن عمران خان غائب ہے۔ عمران خان پیش نہ ہو تو گرفتار کرنا چاہئیے۔ جیل بھرنے کا شوق بھی پورا ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا نواز شریف بیٹی کے ہمراہ روز پیش ہوسکتا ہے عمران خان بشریٰ اور فرح گوگی کے ساتھ کیوں نہیں؟ عمران خان دیکھا؟ وقت آنے پر جواب خود ہی دینا پڑتا ہے۔ بشریٰ اور گوگی نے بھی ساتھ چھوڑ دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا گھڑی چور اور فارن ایجنٹ براہ راستہ جیل عدالت جائیں گے یا سیدھا عدالت؟۔ گھڑی چور فارن ایجنٹ جواب دینا کہ توشہ خانہ کیوں لوٹا؟۔ خانہ کعبہ کی گھڑی کیوں بیچی؟ جواب لے کر آنا۔

انہوں نے مزید کہا بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کے ہیروں کے ہار کیوں بیچے؟ عدالت میں پیش ہوکر جواب دو۔ فارن ایجنٹ خیرات کے پیسے سیاست پہ کیوں لگائے ؟ جواب لے کر آنا۔

فارن ایجنٹ اپنے ملازمین کے نجی اکاؤنٹس کو منی لانڈرنگ کے لئے کیوں استعمال کیا؟ جواب لے کر آنا۔ شوکت خانم ہسپتال کی خیرات کا پیسہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹی میں کیوں لگایا؟ جواب لے کر آنا ۔

ووٹن کرکٹ کلب سے لاکھوں ڈالر کیوں لئے؟ خیرات کا پیسہ سیاست میں کیوں لگایا؟ جواب لے کر آنا۔ فارن فنڈنگ ملک کے خلاف کیوں استعمال کی؟ جواب لے کر آنا۔

یاد رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس میں واقع انسداد دہشت گردی کی عدالت سمیت ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے منگل کو طلب کر رکھا ہے جہاں وہ اپنی ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت نے اختلافی مضمون لکھ کر شائع بھی کردیا، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان اور چین کا فوری جنگ بندی پر زور، امن کے لیے 5 نکات پیش کردیے

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا