احتساب عدالت لاہور: مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری

جمعہ 17 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مونس الہی نے خود کو روپوش کر رکھا ہے۔ مونس الہی پراسکیوشن کے الزامات میں عدالت میں پیش ہونے سے اجتناب کررہے ہیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 30 دنوں میں اشتہاری کی کارروائی کا وقت پورا ہوچکا ہے۔ عدالت مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتی ہے۔ جب تک مونس الہی گرفتار نہیں ہوتے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے، اُن کی جائیداد ضبط کرنے اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

چوہدری پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کیس میں اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے ایف آئی اے کے پیش کردہ چالان پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی تھی اور اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے تحریری حکم جاری کیا تھا۔

عدالت نے مونس الہی کے 8 مختلف بینک اکاونٹس بلاک کرنے اور 6 مختلف غیر منقولہ جائیدادوں کو منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔ خصوصی عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی اے نے مونس الہٰی کی جائیدادیں منجمد کرنے کی درخواست کی تھی۔ مونس الہی اگر 30 دنوں میں عدالت پیش نہیں ہوسکتے تو اشتہاری قرار دیا جائے گا۔ مونس الہیٰ دانستہ طور پر روپوش ہیں، عدالت مطمئن ہے کہ مونس الہی موجودہ عدالتی کارروائی سے بخوبی آگاہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے