عدالت ’عام مجرم‘ اور ’خاص مجرم‘ کا تاثر پیدا کر رہی ہے: شیری رحمان

منگل 28 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا عمران خان کی پیشی پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ‏پہلے لاہور اور آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں تماشہ لگایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ عمران خان کورٹ پر اثر انداز ہونے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے جلوس اور مظاہرے کے ساتھ پیش ہو رہے ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس میں مظاہرہ اور توڑ پھوڑ قابل تشویش اور توہین عدالت کے مترادف ہے۔

 شیری رحمان کا کہنا تھا عدالت اس منظم مظاہرے اور حملے کا نوٹس لے۔ عدالت کو ہر بار ایک ثابت شدہ چور کی پیشی کے لیے انتظار نہیں کرنا چاہئے۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ واضع طور پر عمران خان کو خصوصی مراعات دی جا رہی ہیں۔عدالت ’عام مجرم‘ اور ’خاص مجرم‘ کا تاثر پیدا کر رہی ہے جس کی وجہ سے پورے نظام عدل پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی