نیٹ فلکس سیریز ’1899‘ کا سیزن 2 منسوخ کردیا گیا

بدھ 4 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’ڈارخ‘ کے تخلیقکاروں نے ’1899‘ کے سیزن 2 کی ریلیز کو منسوخ کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے جرمن ہدایت کار ’ Baran bo Odar‘ کا کہنا ہے کہ ’ہم نہایت افسوس کے ساتھ یہ خبر دے رہے ہیں کہ 1899 کو دوبارہ نہیں بنایا جائے گا۔

ہم نے اس سے قبل یہ ارادہ کیا تھا کہ اسے سیزن 2 اور 3 تک مکمل کریں گے، جیسا کہ سیریز ڈارک کو کیا تھا، لیکن کبھی کبھا کچھ چیزیں ویسی نہیں ہوتی جیسا ہم سوچتے ہیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ ہمارے فیصلے سے لاکھوں مداحوں کو مایسوسی ہوئی ہوگی، لیکن ہم آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ آپ نے ہمیں اتنا پسند کیا، ہمیں آپ سے محبت ہے، ہم آپ کو کبھی نہیں بھولیں گے‘۔

واضح رہے کہ سائنس فکشن اسٹوری ’1899‘ کی کہانی ایک ایسے بحری جہاز کے مسافروں کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے تاریک ماضی سے بچنے کی امید رکھتے ہیں لیکن وہ ایک ڈراؤنے خواب کا شکار ہو جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں