پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل لطیف کھوسہ کے مابین مبینہ ٹیلیفونک گفتگو کی آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں بشریٰ بی بی عمران خان کی بہنوں کے خلاف بات کر رہی ہیں۔
بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے درمیان پارٹی اقتدار کی جنگ چھڑ گئی، بشریٰ بی بی کی عمران خان کی بہنوں کے خلاف مبینہ آڈیو لیک ہوگئی#ImranKhan #BushraBibi #WENews pic.twitter.com/fhepKvgZzj
— WE News (@WENewsPk) November 30, 2023
آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ بشریٰ بی بی لطیف کھوسہ کو ایک ایسی جگہ کے بارے میں بتا رہی ہیں جہاں ان کے ساتھ عمران خان کی بہنیں بھی موجود تھیں۔ بشریٰ بی بی کے بقول ’ وہاں ہمارے درمیان اچھا خاصا مسئلہ بن گیا تھا‘۔
اس دوران لطیف کھوسہ اچھا، اچھا ہی بولتے رہے۔ بشریٰ بی بی نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ مسئلہ اس قدر گھمبیر ہوگیا تھا کہ وہ حیران رہ گئی تھیں اور انہوں نے عمران خان کی بہنوں سے زیادہ بات کرنا مناسب نہ سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ بس میں نے خان صاحب کو کہہ دیا کہ میرے سارے کیسز وہی کرینگے اور اب آپ کے جتنے بھی مقدمات جنہیں میں سمجھوں گی کہ لیٹ ہورہے ہیں تو وہ کیسز بھی میں اُنہی کو دوں گی۔
لطیف کھوسہ عمران خان کی بہن کا ذکر کرتے ہوئے بولے، بہرکیف وہ کہتی ہیں کہ میرے ساتھ اس نے بدتمیزی کی ہے‘۔
مزید پڑھیں
لطیف کھوسہ ابھی تفصیل بتانے ہی والے تھے کہ بشریٰ بی بی نے ان کی بات کاٹی اور بتایا کہ انہوں نے کہا، ’جی اس نے ہمارے سے اتنی بدتمیزی کی ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کسی کی اتنی ہمت ہوگی تو میں نے ان سے کہا کہ ان تینوں کو کیا ضرورت تھی کہ اٹھ کر ان کے آفس چلی جائیں؟ میں نے کہا کہ یہ کون ہوتی ہیں پوچھنے والی؟ کہتی ہیں نہیں ہم پوچھنے گئے تھے کہ آپ نے یہ والی، زہر والی لائن کیوں لکھی ہے؟ وہ جس طریقے سے بول رہی تھیں میں نے کہا آپ اس طریقے سے مت بولیں، وہ بہت زیادہ بولی تو میں نے خان صاحب کو کہا کہ بس میرے وکیل وہی ہیں اور میں اٹھ کر آگئی‘۔
لطیف کھوسہ ان کی بات پر ہنسے اور کہا ’پتہ نہیں ان کو کیا پرابلم ہے؟‘
بشری بی بی نے کہا ’وہ کہتی ہیں ہم نے جانا نہیں تھا، کھوسہ صاحب کی اہلیہ نے کہا کہ لوگوں سے جاکر ملو، میں نے کہا ان کی آپس میں لڑائیاں شرع ہو جائیں گی، پھر میں خاموش ہی ہوگئی‘۔
لطیف کھوسہ نے کہا ’میں بدتمیزی کرنے والا شخص نہیں، میں نے یہ ضرور کہا ہے کہ دیکھیں بار بار آپ پلیز مت اس پر اصرار کریں، مجھے آپ کرنے دیں جس طرح سے میں مناسب سمجھتا ہوں، اسی بات پہ انہوں نے کہا کہ بدتمیزی کی ہے، میں نے کیا بدتمیزی کرنا تھی‘۔
بشریٰ بی بی نے جواب دیا ’نہیں اب میں آپ کو بتاتی ہوں، انہوں نے یہ نہیں کہا کہ وہ اس پٹیشن کےلیے گئی ہیں، وہ کہتی ہیں یہ تو ہے ہی جھوٹ، ہم تو ان سے ویسے ہی ملنے کے لیے گئے تھے، مگر ان کا رویہ۔۔۔ خان کو کہتی ہیں کہ تمہارے بارے میں 9 مئی کے حوالے سے اور سائفر کے حوالے سے میں نے اتنا برا بولا‘۔