عمران خان  کی تقاریر اور گفتگو پر پابندی، لاہور ہائیکورٹ کا  پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کو تحریری جواب جمع کروانے کا حکم  

جمعرات 30 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریر اور گفتگو  نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست  پر پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کو تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر، گفتگو اور بیانات  ٹی وی چینلز پر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست  میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانونی طور پرسیاسی جماعتوں کو برابری کےاصول پر ائیر ٹائم ملنا قانونی تقاضا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفیکشن معطل کر دیا  تھا ، اس کے باوجود ٹی وی چینلز کو چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریر اور بیان نشر کیے جانے سے روکا جا رہا ہے۔

پاکستان براڈ کاسٹر ایسو سی ایشن کے وکیل نے  عدالت کو بتایا کہ پیمرا نے ٹی وی چینلز کو چیئرمین پی ٹی آئی کا نام لینے سے منع نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کا نام میڈیا پر لیا جا رہا ہے بلکہ اب تو ٹاک شوزمیں بھی لیا جاتا ہے۔

عدالت نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کو آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں