پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہوں گی؟

جمعہ 1 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں انسداد اسموگ کے لیے ہفتے کے روز اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،مارکیٹیں، بازار اور کاروباری ادارے کل اور پرسوں معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، 18 دسمبر سے اسکولوں سمیت پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں دی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کا اجلاس ہوا، جس میں اسموگ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزرا ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر،عامر میر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، بلال افضل، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ماہرین ماحولیات اور صحت نے اسموگ میں کمی اور اس کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے تجاویز پیش کیں،اجلا س میں ماہرین ماحولیات اور صحت کی سفارشات کی روشنی میں بعض اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے کل بروز ہفتہ بند رہیں گے، مارکیٹیں، بازار اور کاروباری ادارے کل اور پرسوں معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

’ریسٹورنٹس اور دیگر بزنس ہاؤسز بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے جبکہ 18دسمبر سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔‘

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے انتظامیہ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پنجاب ہائی وے اتھارٹی کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی صفائی اور پانی کے چھڑکاؤ کا عمل بدستور جاری رکھا جائے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم د یتے ہوئے کہا کہ ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی بِلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسموگ میں کمی کے لیے جو کچھ انسانی بس میں ہے وہ اقدامات کر رہے ہیں، پوری کوشش ہے کہ ایئرکوالٹی انڈیکس کم سے کم رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں