ٹک ٹاک نے 18سال سے کم عمر صارفین کا اسکرین ٹائم محدود کردیا

جمعرات 2 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹک ٹاک نے 18 سال سے کم عمر صارفین  کے لئے اسکرین ٹائم ایک روز میں 60 منٹ تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ٹک ٹاک کے نئے فیصلے کے مطابق اگر کوئی نوجوان 60 منٹ کی حد تک پہنچ جائے، تو انہیں اس دن سروس کا مزید استعمال کرنے کے لیے پاس کوڈ درج کرنا ہوگا۔ ٹک ٹاک حکام کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کا نفاذ آنے والے ہفتوں میں ہوگا۔ اس کا مقصد لوگوں بالخصوص ٹین ایجرز کو ٹک ٹاک کے استعمال پر قابو کا اختیار دینا ہے۔

تبدیلیاں لاگو ہوتے ہی متاثرہ صارفین کو ان کی ایپ میں ایک اسکرین پر اپنا نیا ٹائم لمٹ پاس کوڈ موصول ہو جائے گا۔
کوئی بھی نوجوان  جو 60 منٹ کی حد پوری کرتا ہے، اور روزانہ 100 منٹ تک ایپ کو استعمال کرتا ہے، اسے ٹک ٹاک کی جانب سے اپنا اسکرین ٹائم کنٹرول سیٹ کرنے کا اشارہ ملے گا۔

ایپ پر فیملی پیئرنگ کا آپشن استعمال کرنے والے بچوں کے والدین بھی اسکرین ٹائم کی حد مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ڈیش بورڈ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس

طرح کے اقدامات کے نتیجے میں ایپ کے استعمال میں کمی آئے گی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا مارکیٹرز اور مشتہرین  34 سال سے کم عمر کے لوگوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ستمبر 2021 میں ٹک ٹاک نے کہا کہ اس کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد ایک ارب سے بڑھ گئی ہے ۔اس طرح وہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل سائٹس میں شامل ہوگئی ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: تبلیغی اجتماع ایک ہفتے کے لیے کیوں ملتوی کیا گیا؟

ورلڈ بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا سے نکال کر مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ گروپ میں شامل کیوں کیا؟

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار