پنو عاقل کے نواحی علاقے ٹھکرا ٹو میں 1921 میں تعمیر ہونے والا تاریخی تھانہ آج خستہ حالی کا شکار ہے، جہاں نہ چار دیواری موجود ہے اور نہ ہی سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: سکھر میں کاٹن فیکٹری کی گرد سے شہری پریشان، سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات
تھانے کی عمارت کی ابتر حالت نہ صرف پولیس اہلکاروں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہے بلکہ شہری بھی اپنے مسائل کے حل کے لیے تھانے کا رخ کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق محدود بجٹ اور اعلیٰ پولیس حکام تک براہِ راست رسائی نہ ہونے کے باعث مسائل حل نہیں ہو پا رہے۔
مزید پڑھیں:30 سال سے زیرالتوا سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کی تعمیر نومبر میں شروع ہوگی، وزیر مواصلات کا اعلان
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی اداروں کو مناسب اختیارات اور وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ بنیادی سہولیات میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بھی بہتر بنایا جا سکے۔








