سعودیہ سے امداد رواں ماہ مل جائے گی: اسحاق ڈار

بدھ 4 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کا معیشت کے حوالے سے وائٹ پیپر مسترد کردیا۔

اسلام آباد میں دیگر وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے وائٹ پیپر سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے، درآمدات اور برآمدات کے حوالے سے بھی گمراہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ ان کے دور میں 55 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئیں۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے 6 ماہ میں 3429 ارب روپے کے ٹیکس محاصل حاصل کیے، رواں سال 7470 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کریں گے۔

ڈیفالٹ کے حوالے سے وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ 30 جون 2023 تک ملک کی مالی پوزیشن پہلےسے بہت بہتر ہوگی، پورے یقین سے کہہ رہا ہوں پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا لہٰذا عوام پریشان نہ ہوں، ڈیفالٹ کی گردان بند کریں اور منفی ماحول سے معیشت کو نقصان ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر اداروں کی نجکاری کریں گے، حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام مکمل کرے گی، پاکستان نے جو آئی ایم ایف سے وعدہ کیا ہے اس کو نبھایا جائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ نواں اور دسواں ریویو ایک ساتھ ہو سکتا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے سیلاب بحالی کیلئے اخراجات کا پروگرام مانگا ہے۔

اسحاق ڈار نے امید کا اظہار کیا کہ سعودی عرب سے امداد رواں ماہ مل جائے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ مہنگائی بہت تکلیف دہ ہے، کوشش کی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران جنگ کے بعد چین کا سفارتی اثر و رسوخ بڑھ گیا، سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ

یلوسٹون میں خلائی مخلوق کی تلاش، سائنسدانوں کی تحقیق سے مریخ پر زندگی کے شواہد ملنے کی امید

امریکا اور ایران کے ایلچی مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ، سیز فائر کے باوجود لبنانی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری

پاک فوج میں بغاوت کی بات کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے، کشمیری قیادت کا مطالبہ

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ازبکستان کی پاکستان کو مبارکباد، سفارتی کردار اور امن کوششوں کو سراہا

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘