منظور پشتین کو حراست میں لے کر صوبہ بدر کر دیا گیا، جان اچکزئی

منگل 5 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو حراست میں لینے کے بعد صوبہ بدر کر دیا گیا ہے اور انہیں بہ حفاظت ڈی آئی خان پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ منظور پشتین پر فائرنگ کے الزام کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ منظور پشتین کے ایک محافظ نے کی تھی جس سے ایک خاتون اور بچہ زخمی ہو گئے  تھے۔

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوانوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی کا مطالبہ سامنے آیا ہے اور وہ سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع کے ذریعے پی ٹی ایم کو دہشتگرد تنظیم قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت اس صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے، ضرورت پڑنے پر سخت فیصلہ کیا جاسکتا ہے کیونکہ منظور پشتین پابندی کے باوجود صوبے میں داخل ہوئے، وہ ضلع چمن آئے اور گزشتہ کئی دن سے چمن میں جاری دھرنے سے بار بار خطاب بھی کر رہے تھے۔

نگران وزیر اطلاعات نے گزشتہ روز پیش آئے واقعہ  سے متعلق کہا کہ جب منظور پشتین تربت جانے کے لیے چمن شہر سے نکلے تھے تو ان کے ایک محافظ نے چمن پریس کلب کے سامنے فائرنگ کی جس سے ایک خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کی سرحد سے منسلک پاک افغان سرحدی شہر چمن سے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر چمن راجا اطہر عباس نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے منظور پشتین کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست فائٹرہیں، صدر ٹرمپ کا سیول میں خطاب

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کا اتفاقِ رائے کمیشن کی سفارشات پر غم و غصہ

سوڈان میں ہولناک قتلِ عام، سینکڑوں مریض اور شہری ہلاک

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی خواتین ونگ کا کارکنان کے ساتھ ہراسانی کے واقعات پر شدید احتجاج

کیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟

ویڈیو

پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی