نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولی دسمبر کے بلوں میں کی جائے گی۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔