ای سی سی اجلاس: وزیراعظم کے فیول ریلیف پیکج کی منظوری سمیت اہم فیصلے

پیر 14 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم کے فیول ریلیف پیکج کی منظوری دیتے ہوئے اسکیم کے لیے 75 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیول ریلیف کی شفاف تقسیم کے لیے ڈیجیٹل فیول پاس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جس کی تیاری اور انتظام وزارت آئی ٹی کے ذمے ہوگا۔

منظور شدہ پیکج کے تحت موٹر سائیکل اور رکشہ صارفین کو ہر ہفتے 500 روپے کا فیول ریلیف دیا جائے گا، جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو 10 دن کے عرصے میں 1000 روپے کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

ای سی سی کے مطابق فیول ریلیف اسکیم کا اطلاق صرف غیر کمرشل صارفین پر ہوگا اور ایک صارف یا گاڑی کا مالک صرف ایک گاڑی کے لیے یہ سہولت حاصل کرسکے گا۔

پی این ایس سی کی تنظیم نو اور ریفائنری اپ گریڈیشن کی منظوری

اجلاس میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی ملکیت اور انتظامی کنٹرول کی تنظیم نو کے فریم ورک کی بھی منظوری دے دی گئی۔

پی این ایس سی کی تنظیم نو اور نجکاری کے حوالے سے وزیر کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات بھی منظور کرلی گئیں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے موجودہ آئل ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کے لیے ڈرافٹ اپ گریڈ معاہدے کی منظوری دیتے ہوئے منصوبوں کی تکمیل کیلئے 5 سال کی مدت مقرر کردی۔

2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت

ای سی سی نے 2 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی، تاہم برآمد کی اجازت کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے حفاظتی شرائط عائد کی گئی ہیں۔

استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد سے متعلق معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مؤخر کردیا۔

دوسری جانب ایس سی او سربراہ اجلاس کے انتظامات کے سلسلے میں 15 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کیلئے 3 ارب روپے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ میں نسل کشی کی رپورٹ سے لے کر نوبیل انعام تک، ناوی پلے کی جیت پر عالمی سیاست میں بھونچال

سیکیورٹی خدشات، راولپنڈی اور مری میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ کی موت پر وزیراعظم، وزیر داخلہ کے حکم پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی بازگشت، پولیس کی تیاری مکمل، اشتعال انگیزی کرنے والوں کی ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی ہدایت

چین میں جراسک دور کے سب سے بڑے ممالیہ نما جانور کی دریافت، 160 ملین سال پرانا فوسل توجہ کا مرکز

ویڈیو

پی ٹی آئی کا مارچ لانگ نہیں، گول مارچ ہے، صوابی سے آگے نہیں بڑھ سکیں گے، ارکان اسمبلی کی رائے

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کر دیا، صوبہ پتھر کے زمانے میں پہنچا دیا گیا، عطا اللہ تارڑ

نیشنل ٹیکنالوجی پارک کا نام ’دانش آئی ٹی پارک‘ رکھ دیا گیا، ملک بھر میں توسیع کا اعلان

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی