بھارت سے دبئی جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، وجہ کیا بنی؟

منگل 5 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت سے دبئی جانے والی پرواز کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپائس جیٹ ایئر کی پرواز ایس جی 15 نے رات ساڑھے 9 بجے کراچی میں لینڈنگ کی۔

احمد آباد سے دبئی جانے والے مسافر کو ہارٹ اٹیک کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی گئی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لینڈنگ کی اجازت دی۔

پاکستان سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے 27 سالہ مسافر کو طبی امداد دی جس کے بعد اس کی طبیعت سنبھل گئی۔

سی اے اے ترجمان نے بتایا ہے کہ 27 سالہ بھارتی مسافر کا شوگر لیول گرنے کی وجہ سے طبیعت خراب ہوئی۔ ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دینے پر مسافر اور ایئر لائن انتظامیہ نے سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں