جونیئر عالمی ہاکی کپ: پاکستان اور ہالینڈ کے مابین میچ 3،3 گول سے برابر ہوگیا

بدھ 6 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان اور ہالینڈ کے مابین میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا، پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارشد لیاقت، سفیان خان اور ارباز احمد نے گول اسکور کیے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوآلالمپور میں جاری جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان اور ہالینڈ کے مابین میچ 3 گول سے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے گئے۔

ہالینڈ ٹیم کھیل کے 21ویں اور 30 منٹ میں فیلڈ گول کرنے میں کامیاب رہی، پاکستان کو پہلے ہاف کے اختتام تک 2 گول کے خسارے کا سامنا رہا، پاکستان نے تیسرے کواٹر میں کم بیک کرتے ہوئے مڈ فیلڈر ارشد لیاقت کے ذریعہ فیلڈ گول اسکور کرکے اس خسارے کو کم کیا۔

تیسرے کواٹر کے 36ویں منٹ میں پاکستان کو پینلٹی کارنر کے ذریعہ سفیان خان نے تیزرفتا ڈریگ فلک کو گول پوسٹ کی راہ دکھائی اور پاکستان کا اسکور اس موقع پر 2-2 سے برابر ہوا۔ ہالینڈ نے کھیل کے 47ویں منٹ میں فیلڈ گول اسکور کرکے برتری قائم کی جوکہ پاکستان کے ارباز احمد نے پینلٹی کارنر کےذریعہ گول اسکور کرکے اس برتری کا خاتمہ کیا۔

میچ کے اختتام تک مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا، اس طرح دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی نتیجے کے ڈرا ہو گیا۔

واضح رہے ملائیشیا میں کھیلے جانے والےجونیئر عالمی ہاکی کپ میں 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ پاکستان ٹیم پول ڈی میں شامل ہے جس میں ہالینڈ، بیلجیئم، نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 7 دسمبر کو کھیلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی