انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی کیوں واپس لی؟

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لے لی ہے۔

ایف آئی ایچ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو اپنے فیصلہ سے مطلع کردیا ہے۔

 ایف آئی ایچ نے اپنے فیصلے میں بتایا ہے کہ اس نے حکومت پاکستان اور سپورٹس بورڈ کی جانب سے عدم تعاون پر پاکستان سے میزبانی واپس لی۔

فیصلے میں پاکستان سے ایونٹ کی میزبانی کی واپسی کی بنیادی وجہ ہاکی فیڈریشن کے معاملات میں حکومتی مداخلت بیان کی گئی ہے۔

ایف آئی ایچ نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کے لئے حکومت کے تعاون اور سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے، حکومت پاکستان ، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ ایف آئی ایچ کو وہ سپورٹ فراہم نہیں کررہے۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریش کا مزید کہنا تھا کہ اولمپک کوالیفائر جیسا بڑا ایونٹ حکومت پاکستان کے تعاون کے بغیر منعقد کرانا ممکن نہیں، ان تمام وجوہات کی بنا پرپاکستان سے اولمپک کوالئفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لی جارہی ھے۔

واضح رہے پاکستان نے 1994ء چیمپینز ٹرافی کے بعد پہلی بارعالمی سطح کے اولمپک کوالیفائرایونٹ  2024ء کی میزبانی حاصل کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی وزیر خارجہ ٹرمپ اور پوپ کے تنازع کے بعد ویٹیکن کا دورہ کریں گے

جنوبی وزیرستان میں لشمینیا کے 255 مریض رپورٹ، بچوں میں بڑھتے کیسز باعث تشویش

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، ایک سالہ بچہ بھی شامل

حفیظ پاشا اور ون کانسٹیٹیوشن ایونیو تنازع: سرکاری زمین، لگژری فلیٹس اور اربوں کے واجبات

جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پھر ارب پتی بزنس مین سے شادی کی تیاری

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ