وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے رسمی گھنٹہ بجا کر سکوک بانڈ کا اجراء کر دیا

جمعہ 8 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سکوک بانڈ کے اجراء کی منعقدہ تقریب کا آغاز وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے رسمی گھنٹہ بجا کر کیا۔ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کراچی میں پاکستان کی معاشی ترقی اور اقتصادی لچک کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں شرکت کے لیے کراچی پہنچے ہیں۔

کراچی میں منعقد تقریب میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملکی معیشت میں اسٹاک ایکسچینج کا کلیدی کردار ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاروں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ مشکل مالی صورت حال میں بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مالی اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت کی کوششوں سے ڈالر 284 پر آگیا ہے۔ ان تمام سرمایہ کاروں کے مشکور ہیں جن کا پاکستانی معیشت کی بہتری میں کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مثبت اشارہ ہے، ایسے معاشی نظام کے لیے کوشاں ہیں جس کے ثمرات سے ہر طبقہ مستفید ہوسکے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم ہو گئی، آج کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس 65 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کرگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 503 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 221 پر آ گیا جبکہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 64 ہزار 718 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم