ہوم کنڈیشن میں آسٹریلیا زیادہ مضبوط ٹیم ہے لیکن مقابلہ دلچسپ ہوگا، شاہد آفریدی

جمعہ 8 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آسٹریلیا میں بینو قادر ٹرافی ٹیسٹ سیریز میں دلچسپ مقابلے کی توقع  کا اظہار کرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا اہم ہتھیار قرار دے دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کو انٹرویو دیتے ہوئے، اپنے فاسٹ بولر داماد کے حوالے سے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کے نئی گیند سے اٹیکنگ اسپیل ہمیشہ سے اہم رہتے ہیں اور ایسا آسٹریلیا میں بھی رہے گا، وہ کسی بھی بیٹر کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

’میں سمجھتا ہوں کہ آسٹریلیا کی پچز پر وہ اپنی بولنگ سے نہ صرف خود لطف اندوز ہوں گے بلکہ بہت کچھ سیکھیں گے بھی، اپنی صلاحیتوں کے باعث وہ کسی بھی بیٹر کے لیے مشکلات پیداکرسکتے ہیں۔‘

آسٹریلیا کی موجودہ کرکٹ ٹیم پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اپنی ہوم کنڈیشن میں بہت مضبوط ٹیم ہے، بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں آسٹریلیا بہت متوازن ٹیم ہے، خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا بیٹنگ آرڈر بہت تگڑا ہے، یہ ایک دلچسپ مقابلہ ہوگا جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

مرحوم شین وارن سے متعلق سوال پر، شاہد آفریدی نے شین وارن کیخلاف کرکٹ کھیلنے کے تجربہ کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عظیم لیگ اسپنر سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، وہ ایک شاندار میچ ونر اور فائٹر تھے۔

’شین وارن کا جارحانہ اسٹائل ان کی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں جچتا تھا، میں نے ان سے بہٹ سیکھا، وہ میری بولنگ کو سراہتے تھے اور بولنگ ٹپس بھی دیا کرتے تھے، ان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، وہ میدان کے باہر بھی زندگی سے بھرپور تھے۔‘

آسٹریلیئن ٹیم کی مجموعی طور پر تعریف کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ان کی موجودگی کے دوران دونوں ملکوں کے مابین دلچسپ کرکٹ سیریز کھیلی جاچکی ہیں، آسٹریلیا ہمیشہ سے جسمانی اور اعصابی طور پر ایک مضبوط ٹیم رہی ہے،  وہ ہمیشہ ایک یونٹ کی طرح کھیلتے ہیں اور اپنی کارکردگی سے لطف اٹھاتے ہیں۔

’کرکٹ کے میدان میں آسٹریلیئن شاندار قسم کے اتحاد اور ڈسپلن کا مظاہرہ کرتے ہیں، خوش قسمت ہوں کہ عالمی کرکٹ کے چند بڑے ناموں میں شامل آسٹریلیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف کرکٹ کھیلی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ