عراق میں امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکوں کی ویڈیوز وائرل

جمعہ 8 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عراق کے دارالحکومت بغداد کے انتہائی حساس علاقے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر بغداد کے گرین زون کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکوں کی آوازوں کے ساتھ ساتھ سائرن کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں نے فوری طور پر دھماکوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا ہے۔ فوری طور پر یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا امریکی سفارت خانے کا ڈیفنس سسٹم دھماکوں کے بعد فعال ہو گیا تھا یا وہاں کوئی نقصان بھی ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بغداد کے گرین زون میں دھماکے جمعے کی علی الصباح لگ بھگ4 صبح بجے سنے گئے اور فوری طور پر کسی بھی گروپ نے ان دھماکوں کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے ایران کے خلاف حملے روک دیے ہیں، مائیک والٹز کی تصدیق

ویڈیو

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بڑے بڑے دعوے، مگر کراچی آج بھی اپنے بچوں کو نہیں بچا سکا، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں