پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ممتاز بلے باز بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم سے مضبوط فیصلوں کی توقع نہیں، شعیب اختر کپتان پر برس پڑے
بابر اعظم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی تاریخ میں بطور کپتان 2 ہزار رنز بنانے والے دوسرے ایشیائی بلے باز بن گئے ہیں۔ ان سے قبل یہ اعزاز صرف بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو حاصل تھا۔
بابر اعظم نے یہ کارنامہ انتہائی مشکل حالات میں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے اور مسلسل شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انجام دیا۔
مزید پڑھیے: ’اصل کنگ‘ کون؟ کنگ چارلس کی بابر اعظم سے دلچسپ ملاقات
ان کی اس شاندار کامیابی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، سابق کرکٹرز اور کرکٹ شائقین کی جانب سے ان کی بیٹنگ تکنیک، کلاس اور مستقل مزاجی کو خوب سراہا جا رہا ہے۔














