کیا مردہ خود بتائے گا کہ گولی کس نے ماری؟ دوبارہ پوسٹ مارٹم کی درخواست مسترد

پیر 11 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے ملزمان کی جانب سے مقتول کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست مسترد کردی۔ بینچ کے سربراہ جسٹس سردار طارق مسعود نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی درخواست دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا مردہ خود بتائے گا کہ گولی کس نے ماری؟

قتل کے مقدمے میں ملزمان کی جانب سے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے کیس کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس سردار طارق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوسری مرتبہ پوسٹ مارٹم کی کیا ضرورت ہے؟ اس پر ملزمان کے وکیل نے مؤقف دیا کہ 3 ملزمان ہے، گولی کس نے ماری تعین کے لیے پوسٹ مارٹم ضروری ہے۔

جسٹس سردار طارق نے وکیل کے مؤقف پر ریمارکس دیے کہ کیا مردہ خود بتائے گا گولی کس نے ماری؟ پہلے قتل کرو اور پھر پوسٹ مارٹم کے نام پر میت کی بے حرمتی کرو۔ پوسٹ مارٹم قتل کی وجہ جاننے کے لیے ہوتا ہے۔

جسٹس سردار طارق نے کہا کہ مقتول گولی لگنے سے ہلاک ہوا، اب دوبارہ پوسٹ مارٹم ضروری نہیں۔ ایسی درخواست دینے پر کیوں نہ آپ کو جرمانہ عائد کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی درخواست مسترد کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں