بلے کا نشان ہمیں ضرور ملے گا، تحریک انصاف الیکشن کے لیے مکمل تیار ہے، چیئرمین گوہر علی خان

منگل 12 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کے نومنتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف الیکشن کے لیے مکمل تیار ہے اور انتخابی نشان بلا پارٹی کو ضرور ملے گا۔

سپریم کورٹ میں وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرخان کا کہنا تھا کہ بلے کا نشان انہیں ضرور ملے گا، اگر الیکشن کمیشن نے ان کی توقع کیخلاف کوئی اقدام لیا تو یہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کیونکہ آج تک 175  سیاسی جماعتوں میں سے کسی سے بھی انتخابی نشان واپس نہیں لیا گیا۔

’پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے انتخابی نشانات ختم ہوگئے تھے لیکن وہ قانون میں ایسی تبدیلی رونما ہوگئی تھی کہ انہیں یہ اقدام لینا پڑا لیکن انٹرا پارٹی الیکشن سے نہیں۔۔۔ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن فری، فیئر اور ٹرانسپیرنٹ ہوئے تھے، جس کی ساری تیاری ہوئی تھی اور جسے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر دکھایا گیا تھا۔‘

بیرسٹر گوہر علی خان کے مطابق وہ نہیں سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے پاس انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے ایسا کوئی جواز  موجود ہے جس کو بنیاد بناکر ان کی جماعت سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے گا۔ ’۔۔پھر بھی ہم بری صورتحال کے لیے تیار ہیں، ہم نہ صرف الیکشن لڑیں گے بلکہ جیتیں گے بھی۔‘

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی انتخابی تیاری مکمل ہے، اور کارکنوں کو بھی انتخاب کے دن کا انتظار ہے، عمران خان جیل میں بلند حوصلہ ہیں اور دراصل پارٹی چیئرمین وہی ہیں، ہفتے میں 2 تین بار ان سے ملاقات ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست فوجی رابطہ قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا، جے ڈی وینس

گارجین رپورٹ: کیا ایران امریکا معاہدہ بچانے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو لگام دیں گے؟

آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مزید 5 امیدواروں کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ جاری

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

آئی بی ایم کا نیا کارنامہ: 100 ارب ٹرانزسٹرز کی گنجائش والی ناخن جتنی چپ

ویڈیو

آزاد کشمیر انتخابات: کون سے بڑے سیاسی کھلاڑی میدان میں ہوں گے؟

’پاکستان نے بطور ثالث دنیا میں امن پسندی کو تقویت دی‘، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

پاکستان اور کشمیر کا رشتہ مضبوط، تاریخی اور ناقابل تنسیخ، کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائےگا، سردار عتیق

کالم / تجزیہ

تجھے کون بچائے گا کالیا؟

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا