جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں ’حق دو تحریک‘ کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے۔
گوادر کے حقوق کے حوالے سے سرگرم مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’اگر آئندہ الیکشن میں حصہ لیا تو حق دو تحریک کے پلیٹ فارم سے ہی حصہ لوں گا‘۔
مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں حق دو تحریک کے پلیٹ فارم سے کون کس نشست سے حصہ لے گا اس کا فیصلہ مشاورت سے ہی ہوگا۔
میری جانب سے چند اہم اعلانات
1۔ اگر آئندہ الیکشن میں حصہ لیا تو حق دو تحریک کے پلیٹ فارم سے ہی حصہ لوں گا
2۔ الیکشن میں حق دو تحریک کے پلیٹ فارم سے کون کس نشست سے حصہ لے گا، اس کا فیصلہ مشاورت سے ہی ہوگا
3۔ حق دو تحریک کے باقاعدہ رجسٹر ہونے کے بعد انتخابی نشان خرگوش کے لیے…— Maulana Hidayat ur Rehman Baloch (@MHidayatRehman) December 14, 2023
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے حق دو تحریک کے باقاعدہ رجسٹر ہونے کے بعد انتخابی نشان خرگوش کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بہت جلد حق دو تحریک میں اہم شخصیات شامل ہوں گی۔
مزید پڑھیں
واضح رہے کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر میں گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں بھی حق دو تحریک کے پلیٹ فارم سے حصہ لیا اور کامیاب رہے تھے۔ مولانا اور ان کے ساتھیوں نے خرگوش کے نشان پر سویپ کیا تھا۔