استحکام پاکستان پارٹی کا اقتدار میں آکر ٹیکس نظام میں اصلاحات کا اعلان

اتوار 17 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں کو سہولیات فراہم کریں گے۔

لاہور میں کرسمس کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہاکہ یہ سلسلہ اب نہیں چلے گا کہ کروڑوں روپے کمانے والے ٹیکس سسٹم میں رجسٹرڈ ہی نہ ہوں۔

انہوں نے کہاکہ اس ملک میں غریب کے لیے کوئی پالیسی نہیں ہے، ہم اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کریں گے، 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو کوئی بل نہیں آئے گا۔

عبدالعلیم خان نے کہاکہ عوام کی خدمت کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، عوام ہمیں منتخب کریں، موٹرسائیکل والوں کو آدھی قیمت پر پیٹرول ملے گا۔ اس کے علاوہ کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیشہ سیاسی فائدے سے بالا ہو کر عوام کی خدمت کی، ہم تمام مساجد میں فلٹریشن پلانٹس لگائیں گے، اس کے علاوہ اسکولوں میں بھی فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے