آصف زرداری کا سرپرائز: سابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پیپلزپارٹی میں شامل

پیر 18 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا دکھ ہم سمجھتے ہیں۔ ہم اقتدار میں آکر ملکی کی معاشی صورت حال بہتر کریں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے تربت میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جہاں سابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سمیت دیگر اہم شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

سرفراز بگٹی کو سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمولیت کے موقع پر پارٹی کے پرچم والا مفلر پہنایا۔

واضح رہے کہ سرفراز بگٹی نگراں حکومت میں نگراں وفاقی وزیر داخلہ تھے اور حال ہی میں عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ بلوچستان میں بہت وسائل ہیں اور آگے بڑھنے کی گنجائش ہے۔

’اسلام آباد نے بلوچستان کو پاکستان سمجھا ہی نہیں، میں نے بغیر کہے پختونوں کو نام دے کر ان کی شناخت دی، اگر یہ جرم ہے تو مزید جیل کاٹ لیں گے‘۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے شہدا کا بیڑا اٹھایا ہے، دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جنہوں نے میری جتنی جیل کاٹی ہو۔ ہمارے ملک میں پہلے ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی گئی اور پھر بینظیر کو شہید کر دیا گیا۔

میں نے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کیے، آصف زرداری

آصف زرداری نے کہاکہ میں نے پارلیمنٹ کو اختیارات منتقل کیے، ہم اب بھی اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کریں گے اور بلوچستان کو تاجکستان کے ذریعے پانی دیں گے۔

سابق صدر مملکت نے کہاکہ میں نے چین کے 15 دورے کیے تب کہا جا رہا تھا کہ یہ چائنا کیوں جاتا ہے، آپ کو نظر نہیں آ رہا تھا کہ یہاں گوادر ہے۔

انہوں نے کہاکہ جنگ میں قومیں ترقی نہیں کرتیں، سب کچھ پیار اور بھائی چارے سے ہو گا۔

سابق صدر نے کہاکہ افغانوں کی ہم نے 40 سال تک مہمان نوازی کی، دنیا میں کوئی قوم دوسری قوم کو برداشت نہیں کرتی۔

آصف زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آتی ہے عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں، اقتدار ہماری مجبوری نہیں بلکہ بھٹو شہید اور بینظیر شہید کا قرض ہے۔

پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنا میرے لیے اعزاز ہے، سرفراز بگٹی

اس سے قبل سرفراز بگٹی نے اپنے خطاب میں کہاکہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، آصف زرداری نے تربت آکر پارٹی جوائن کرنے کا حکم دیا جس کی تعمیل کی۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن کا سورج آصف زرداری کی قیادت میں ہی طلوع ہو گا۔ پیپلزپارٹی ملک کے خلاف بیانیہ ضرور چیلنج کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘