حکومت پاکستان نے ایک نیا بینک لانچ کرنے کا اعلان کردیا

جمعرات 21 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر امپورٹ، ایکسپورٹ بینک لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں نگراں وزیر خزانہ و اقتصاری امور ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ ملک میں ایکسپورٹ، امپورٹ بینک لانچ کر رہے ہیں، یہ بینک درآمدات و برآمدات کی نگرانی کرے گا، بینک کے قیام سے درآمدات اور اور برآمدات کرنے والوں کو سہولت میسر آئے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں ایگزم بینک کے آپریشنز کا آغاز خوش آئند ہے، ایگزم بینک سے برآمد کنندگان کو اقتصادی تحفظ حاصل ہوگا اور بینک پاکستان کے مالیاتی ڈھانچے میں اہم کردار ادا کرے گا، بینک ایکسپورٹ کے فروغ اور پاکستانی ایکسپورٹرز کے لیے سہولت کاری میں معاون ہوگا، اس سے نجی بینکوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ  بینک سے پاکستانی ایکسپورٹرز کو کریڈٹ انشورنس اور گارنٹی کی خدمات بھی میسر ہوں گی، ایگزم بینک ایکسپورٹرز کو تجارت، مالیات اور انشورنس کوریج فراہم کرے گا، بینک ایکسپورٹرز کی عدم ادائیگی کے خطرے سے بچانے میں معاون ہوگا،ایگزم بینک کی کامیابی ویتنام میں دیکھی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایگزم بینگ سے سرمایہ کار آسان شرائط پر قرضہ لے سکیں گے، جس سے سرمایہ کاروں کو اعتماد ملے گا، ایگزم ایک ہی جگہ سرمایہ کاروں کو تمام خدمات فراہم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں