سانتا کلاز کے ہرنوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت مل گئی

جمعہ 22 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ زراعت کی جانب سے ہرنوں کی سانتا کلاز گاڑی کو لوگوں میں تحائف تقسیم کرنے کی اجازت دے دی ہے، دلچسپ بات یہ تھی کہ اس سے قبل سانتا کلاز کے بیمار ہرنوں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں تھی اور اس کے لیے باقاعدہ قانون نافذ کیا گیا تھا۔

امریکی شعبہ ’ڈی اے‘  کا کہنا ہے کہ ان کی اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ انسپکشن سروس نے جمعرات کو قطب شمالی سے تحائف تقسیم کرنے کے لیے آنے والے ایس نکولس سانتا کلاز کے ہرنوں کو ٹرانزٹ پرمٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ اس اجازت نامے کے تحت سانتا کلاز کے ہرنوں والی گاڑی کو24 دسمبر اور 25 دسمبر کی شام 6 بجے کے درمیان ملک کے اندر اور باہر آزادانہ طور پر آنے اور جانے کی اجازت ہوگی۔

مارکیٹنگ اور ریگولیٹری پروگراموں کی انڈر سیکریٹری جینی لیسٹر موفیٹ نے ایک پریس ریلیز میں کہاکہ ’یو ایس ڈی اے سانتا کلاز کے ہرنوں کو امریکا میں داخلے کے لیے خصوصی اجازت نامہ دینے پر خوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سانتا کلاز کے ہرنوں کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہیں اور کرسمس تہوار کے دوران امریکی دودھ، چاکلیٹ اور کوکیز جیسے اہم تحائف کو قبول کرتے ہیں۔

یو ایس ڈی اے کی چیف ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر روزمیری سفورڈ نے کہا کہ سانتا کلاز کے ہرنوں کی صحت کے تمام ضروری معائنے کیے گئے ہیں۔

سفورڈ کا کہنا تھا کہ حالیہ معائنے میں ایک ہرن جس کے بیمار ہونے کے خدشات پائے گئے تھے وہ اب مکمل صحت مند پایا گیا۔اس سے قبل ہیلتھ سرٹیفکیٹ میں ہرن روڈولف میں معمولی جسمانی بیماری درج کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟