پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔

امریکی سفارتخانہ اسلام آباد سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں بڑے مذہبی جلوسوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔ اور 10 مارچ دوپہر 12 بجے سے تمام امریکی اہلکاروں کی نقل و حرکت محدود کر دی جائے گی۔

امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بڑے اجتماعات کے علاقوں میں جانے سے گریز کریں، کیونکہ یہ جلوس پرتشدد ہو سکتے ہیں۔

بیان کے مطابق لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانوں نے تمام قونصلر خدمات معطل کر رکھی ہیں، جبکہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ امریکی شہریوں کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔

امریکی شہریوں کو مزید کہا گیا ہے کہ شناختی دستاویزات اپنے پاس رکھیں، اور مقامی پولیس سے تعاون کریں۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا تھا، جس کے پیش نظر امریکی سفارتخانے نے ہدایات جاری کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp