لانگ مارچ کا مقصد سہولت کاروں کے ذریعے تماشا لگانا تھا، جان اچکزئی

اتوار 24 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ اسلام آباد مارچ کا مقصد اپنے مطالبات کی جانب توجہ مبزول کرانا اور لانگ مارچ سہولت کاروں کے ذریعے تماشا لگانا تھا۔ بزدل دشمن نے لانگ مارچ میں خواتین اور بچوں کو استعمال کیا۔ لانگ مارچ کی سرخیل بدنام زمانہ دہشت گرد غفار لانگو کی بیٹی ہے۔

نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کبھی بھی ریاست پاکستان سے جیت نہیں پائیں گے۔ مارچ شرکا ایجنڈے پر ہیں، بسوں سے اتار کر شناختی کارڈ دیکھ کرلوگوں کو قتل کیا گیا تھا۔ ان دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ نہیں دی جاسکتی، ناراض بلوچ کمانڈرز کے قومی دھارے میں شامل ہونے سے بھارت کو دھچکا لگا ہے۔

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکا کے مطالبات غیر منطقی ہیں، چند افراد مخصوص ایجنڈے کے تحت تربت سے نکلے۔ چند مٹھی بھر افراد کے مطالبے پر ریاستی اداروں کو غیر مسلح نہیں کر سکتے۔

’اسلام آباد میں مظاہرین پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا نہ ہی کسی خاتون سے مارپیٹ کی گئی۔‘

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں ہتھیار بند ہو کر ریاست پاکستان کے خلاف برسر پیکار ہیں، یہ کامیاب نہی ہو سکیں گی۔ ریاست کو ایک ایجنڈے کے تحت چارج شیٹ کیا جاتا ہے جس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے بھی موقف اختیار کیا کہ نگراں وزیراعظم پاکستان کی تشکیل کردہ کمیٹی اور گورنر بلوچستان سے مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ قانونی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے گرفتار مظاہرین کی ضمانتیں منظور ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار مظاہرین کو رہا کیا جا رہا ہے، گرفتار افراد کے عزیز و اقارب معلومات اور مدد کے لیے رابطہ کریں تاکہ ان کو قانونی معاونت فراہم کی جا سکے۔ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں