پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج میلبرن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹمیں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 04:30 بجے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیا ہوتا ہے؟
کرسمس کے اگلے دن یعنی 26 دسمبر کو ‘باکسنگ ڈے’ کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس موقع پر لوگ وہ گفٹ بکس کھولتے ہیں جو 25 دسمبر کو ملتے ہیں۔ 26 تاریخ کو ڈبے میں نوکروں اور ملازمین کو تحائف دیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے اسے ’باکسنگ ڈے‘ کا نام دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
26 دسمبر بین الاقوامی کرکٹ کے لیے بہت اہم دن ہے۔ نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسے ممالک کے کرکٹ بورڈز اس دن ٹیسٹ میچوں کا اہتمام کرتے ہیں تاکہ کرسمس کی طویل تعطیلات کے دوران شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کئی سالوں سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
پچ رپورٹ
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ پر 6 سے 7 ملی میٹر تک گھاس چھوڑی گئی ہے جس کی وجہ سے پچ میں باؤنس اور پیس ہو گی جس کی وجہ سے بیٹرز کو مشکلات کا سامنا ہو گا۔
موسم کی صورتحال
میلبرن میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ میلبرن کی پچ 24 دسمبر سے ابھی تک ڈھانپی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پہلے اور دوسرے دن کا کھیل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم اس کے بعد بارش کا کوئی امکان ظاہر نہں کیا گیا ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
پاکستانی ٹیم نے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ٹیم میں سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کو شامل کیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبد اللہ شفیق، بابراعظم اور سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، میرحمزہ، عامر جمال اور ساجد خان شامل ہیں۔
آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون
آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون میں کپتان پیٹ کمنز کے علاوہ ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبو شینگ، اسٹیون اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، ایلکس کیری، مچل مارش، ناتھن لائن، اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔