نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ اس سال حج پالیسی کو کیبنٹ نے منظور کیا ہے جس کے تحت 65 ہزار پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت جائیں گے، حجاج کے لیے اس بار مفت موبائل نیٹ ورک سم فراہم کی جائے گی جس میں 7 جی بی مفت انٹرنیٹ ڈیٹا بھی فراہم کیا جائے گا۔
نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کراچی پریس کلب میں حج قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کیا انکا کہنا تھا کہ اس سال حج پالیسی کو کیبنٹ نے منظور کیا ہے جس کے تحت 65 ہزار پاکستانیوں سرکاری اسکیم کے تحت جائیں گے، 25 ہزار اوورسیز پاکستانیوں کا کوٹہ ہے جو اپنے اہل خانہ کے لیے ڈالر میں پیمنٹ کرکے حصہ لے سکتے ہیں، تاہم اب تک 5ہزار 633 ریگولر حج سے زائد کاغذات موصول ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
ایپ تیار کی گئی ہے، 7 جی بی ڈیٹا سمیت سم بھی دی جائے گی
پہلی بار میڈیا کے سامنے قرعہ اندازی سے قبل وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس مرتبہ ہم نے حجاج کرام کے لیے خصوصی ایپ تیار کی ہے، جن افراد کو جلدی واپس آنا ہے انکے لیے 21/22 دن کا پیکج بنایا گیا ہے۔
’حجاج کے لیے اس بار مفت موبائل نیٹورک سم فراہم کی جائے گی جس میں 7 جی بی مفت ڈیٹا بھی فراہم کیا جائے گا۔‘
انہوں نے کہا کہ حجاج کو ایک کیو آر کوڈ بھی فراہم کیا جائے گا کیو آر کوڈ کا فائدہ یہ ہوگا کہ نا حاجی اور نا ہی اسکا سامان کھونے کا ڈر ہوگا۔
اسکردو سے ڈائریکٹ فلائٹ جائے گی
انیق احمد نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اسکردو سے حجاج کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ جتنا ہو سکے حجاج کو سہولیات فراہم کی جاسکیں، اس بار خود بھی اندازہ ہو جائے گا کہ حکومت نے کتنی سہولیات فراہم کی ہیں۔
قرعہ اندازی میں پہلا نام کس کا آیا؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کے سامنے قرعہ اندازی کرائی گئی اور اس میں میڈیا نمائندوں کو شامل کیا گیا پہلی بار پوری میڈیا کے سامنے ہونے والی قرعہ اندازی میں پہلا نام محمد ایاز کا آیا جن کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔
’اعداد شمار کے مطابق اس بار خواتین حجاج کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے۔‘
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے جانے والی خواتین کو حکومت کی جانب سے ابایا دیا جائے گا جس کی پشت پر پاکستانی پرچم ہوگا، فراہم کی جانے والی سم مفت ہوگی جس کے بارے میں ایک تجویز یہ بھی تھی کہ 15 ریال وصول کیا جائے لیکن اس تجویز کو رد کردیا گیا۔