ترکیہ کے جنگی ڈرون ’عنقا3‘ کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل

جمعہ 29 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے ڈرون جنگی طیارے عنقا3نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ترک ایرو انڈسٹری توساش کے تیار کردہ ڈرون جنگی طیارے عنقا3نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عنقا اپنی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ملک کی دفاعی صنعت میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔

قزاقستان سے معاہدہ

واضح رہے کہ گزشتہ سال عنقا ڈرون کی مشترکہ پیداوار سے متعلق ترکیہ اور قزاقستان میں معاہدہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں

تُرک ادارے توساش اور قزاقستان انجینئرنگ کمپنی کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے ساتھ قزاقستان میں عنقا ڈرون کی مشترکہ پیداوار شروع کی کی جانی تھی۔

اس معاہدے کے ساتھ قزاقستان  نہ صرف، ترکی سے باہر، عنقا ڈرون کی پہلی پیداواری بیس  بن گیا ہے بلکہ معاہدہ انسانی وسائل کی تشکیل اور ڈرون کی پیداواری قابلیت کے فروغ کے حوالے سے  بھی ایک اہم قدم خیال کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp