وارنر برادرز کی باکس آفس ججر ناٹ (juggernaut) سال کی سب سے بڑی فلم ہے، لیکن کیا ’باربی‘ اکیڈمی ایوارڈ میں اس فلم کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ یہ تاثر تو سراسر غلط ہے کہ آسکر سیزن میں اکیڈمی صرف مقبول فلموں کو ہی چنتی ہے بلکہ اکیڈمی فلم کے تمام جائزوں کے بعد اس کو آسکر کے لیے چنتی ہے۔
آسکر ایوارڈ میں اکیڈمی کے لیے سب سے بڑا چلینج یہی ہوتا ہے کہ کسی بھی فلم کو چننے کے لیے ووٹرز کی رائے کو مقدم رکھنا ہے۔ فلم باربی ایک پاپولسٹ انتخاب ہے جس نے تمام توقعات سے بڑھ کر اہم اور باکس آفس پر کامیابی حاصل کی۔ خاص طور پر بلی ایلش کا گایا ہوا گانا جو سال کے بہترین گانوں میں شمار ہوتا ہے۔
فلم باربی کرافٹ کیٹیگری میں بھی باقی فلموں کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے، خاص طور پر اس کے ویژیولز (Visuals)، شاندار باربی لینڈ پروڈکشن ڈیزائن، باربی کے معصوم ملبوسات اور میک اپ انتہائی شاندار تھے اور عوام میں بے حد مقبول بھی ہوئے۔
مزید پڑھیں
آسکر 3 بار کے نامزد امیدوار روڈریگو پریٹو نے بھی فلم کے ویژیولز (Visuals) کو انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا، جس کے بعد وہ اس فلم کے ذریعے بہترین سنیماٹوگرافی کی کیٹیگری میں اپنے کیریئر کا چوتھا یا شاید پانچواں ایوارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
آسکر ایوارڈز 2024 میں 10 کیٹیگریز میں کون سی فلمیں اور گانے شارٹ لسٹ ہوئے
اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے 96ویں آسکرایوارڈز کے لیے 10 کیٹیگریز میں شارٹ لسٹ فلموں کے نام جاری کیے، جن میں گریٹا گیروِگ کی فلم ’باربی‘ 5 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے، جو کہ 3 اندراجات کے ساتھ بہترین اوریجنل گانے کے سیکشن میں غالب ہے۔
فلم کے 3 گانوں کی نامزدگیاں سامنے آئی ہیں جن میں دعا لیپا کا پارٹی، بلی ایلیش اور ریان گوسلنگ اور مصنف و موسیقار مارک رونسن کا گانا شامل ہے۔ میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ کیٹیگریز میں فلم بیو از آفریڈ ، فراری، اور فلم اوپن ہائیمر جیسے مضحکہ خیز انتخاب شامل ہیں۔
بہترین ویوژل ایفیکٹ (visual effects) کی فہرست میں گارڈین آف دی گلیکسی پارٹ تھری اور کیلر مون نے جگہ بنائی ہے۔ کرسٹو فر نولان کی فلم ’اوپن ہیمر‘ کو آڈیو ڈیپارٹمنٹ میں بہترین اوریجنل سکور کے لیے نامزدگی حاصل ہوئی ہے جبکہ ساؤنڈاینڈ ڈیزائن کیٹا گریز میں ڈیوڈ فنچر کی فلم ’دی کیلر‘، مائیکل مان کی فلم ’فراری‘ اور مارٹن سکورسیز کی فلم ’کلرز آف دی فلاور مون‘ نامزدگیاں حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
واضح آسکر ایوارڈز کے لیے حتمی نامزدگیوں کا باضابطہ اعلان 23 جنوری 2024 کو کیا جائے گا۔ اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب آئندہ سال 10 مارچ کو لاس اینجلس میں منعقد کی جائے گی۔