جاوید مہانڈری پولیس اہلکار کی فائرنگ سے قتل: ’قاتل کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے‘

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے قصبے بالاکوٹ میں افطاری کے وقت سوشل میڈیا پر معروف شخصیت محمد جاوید مہانڈری کو ایک پولیس اہلکار نے گولی مار کر ہلاک کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ واقعے کے بعد مشتعل ہجوم نے پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس واقعہ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ وسیم احمد نے لکھا کہ ایک انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اعلیٰ حکام اس واقعے کا نوٹس لیں۔

ثمینہ خان نے لکھا کہ اسلحہ کے ساتھ کبھی مذاق نہ کریں۔ ایک مجذوب شخص جو لاکھوں چہروں ہنساتا تھا اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتفاقیہ گولی چلنے جیسے بیانات کی مکمل چھان بین ضروری ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور سوگوار خاندان کو انصاف ملے۔

آفتاب نامی صارف کا کہنا تھا کہ جب تک اسلحے کا مکمل استعمال اور تربیت نا ہو اسے ہاتھ میں لینے کا نقصان ہی نقصان ہے۔

ایک صارف نے مطالبہ کیا کہ کتنے ظالم لوگ ہیں انہیں سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ محمد جاوید مہانڈری کا قتل انتہائی ظالمانہ فعل ہے اور ملزم کو عدالت کے ذریعے سزا دلائی جائے گی۔

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے بھی واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے پیارے دوست محمد جاوید مہانڈری کے قتل نے بہت صدمہ پہنچایا ہے۔ ضلع مانسہرہ کے ہر چھوٹے بڑے سے ان کے اچھے تعلقات تھے۔ رمضان کے مہینے میں یہ بہت بڑا ظلم ہوا ہے۔ ملزم پولیس کی حراست میں ہے اور قاتل کو عدالت سے یقینی سزا ملے گی۔

کئی صارفین نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ مذاق میں گولی چل گئی جبکہ چند صارفین کا ماننا کہ قاتل غصے میں آ رہا تھا اور اس نے جان بوجھ کر گولی چلائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے 4 ماہ تک قرآن اور اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کیوں کیا؟

کنگ سلمان ریلیف کی پنجاب میں 8 ہزار 500 مستحق خاندانوں میں غذائی پیکجز کی تقسیم

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری، حلقہ بندیوں کا عمل شروع

لاہور: پی پی 154 کے پی ٹی آئی رہنما چوہدری اختر میو مسلم لیگ (ن) میں شامل

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار