لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے باوجود انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، لطیف کھوسہ

پیر 8 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہمیں انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، یہ کیسی لیول پلیئنگ فیلڈ ہے کہ تحریک انصاف کو کارنر میٹنگ تک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان چھین لیا گیا یہ جماعت کو ختم کرنے کے مترادف ہے مگر ہم ان کو کسی صورت خالی میدان نہیں دیں گے۔

لطیف کھوسہ نے کہاکہ سنا ہے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے بعد کچھ استعفے بھی آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم بار بار لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کر رہے ہیں مگر ہمیں ریلی تک نہیں نکالنے دی جا رہی، دفعہ 144 بھی صرف ہمارے لیے ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کو جس طرح گرفتار کیا گیا اس سے ملک کی بدنامی ہوئی۔ پی ٹی آئی کسی صورت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔

8 فروری کو عوام کا غصہ ٹھپے کی صورت میں سامنے آئے گا

انہوں نے کہاکہ 8 فروری کو عوام کا غصہ ٹھپے کی صورت میں سامنے آئے گا، ہم الیکش کمیشن اور چیف سیکریٹری کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے ایک ایک نکتے کا جواب دیں گے۔

لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ کل پشاور ہائیکورٹ میں ہمارا کیس لگا ہے امید ہے کہ بلے کا نشان بحال ہو جائے گا، پی ٹی آئی کو دوتہائی سے بھی زیادہ اکثریت ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ آج اڑھائی گھنٹے کے انتظار کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہیں ہو سکے، اب امید ہے کہ کل ملاقات ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں