پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

اتوار 16 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے دے دیے، جبکہ مختلف شہروں میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے حکومت سے پیٹرولیم لیوی میں کمی کا مطالبہ کیا۔

کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی قیادت میں فوارہ چوک پہنچ گئی، جہاں سے کارکنان گورنر ہاؤس کی جانب روانہ ہوئے۔ جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف گورنر ہاؤس سندھ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق احتجاج کے پیش نظر گورنر ہاؤس جانے والے راستوں پر انتظامیہ نے کنٹینرز کھڑے کردیے تھے، تاہم جماعت اسلامی کے کارکنان رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے احتجاج کے لیے پہنچ گئے۔ گورنر ہاؤس کے قریب پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی۔ دھرنے کے بعد فوارہ چوک سے پریس کلب اور آرٹس کونسل جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے کھلا رہا۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے مال روڈ پر فیصل چوک اور ایوان وزیراعلیٰ کے قریب دھرنا دیا، جہاں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان بھی پہنچ گئے۔ احتجاج کی قیادت امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری اور دیگر رہنماؤں نے کی۔

پشاور میں بھی جماعت اسلامی کے کارکنان نے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا، جس کے باعث صدر خیبرپختونخوا اسمبلی چوک تک سڑک ٹریفک کے لیے بند رہی۔ دھرنے سے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے خطاب کیا۔

جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری لیوی عائد کرکے عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈال رہی ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر نے کہا تھا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کی مد میں مقررہ ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ وصول کرچکی ہے اور ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد پیٹرولیم لیوی کو آمدن کا ذریعہ بنا لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی کے آج چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دھرنے:’ حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی‘، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کم کی جائے اور عوام کو مہنگائی کے اضافی بوجھ سے نجات دلائی جائے۔ پارٹی رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

گورنر ہاؤس کے راستے بند، جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے کا اعلان

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں