اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمہ: مدعی جنوبی افریقہ کے دلائل مکمل، غزہ میں مظالم جاری

جمعرات 11 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقہ کے دائر کردہ مقدمے کے پہلے دن سماعت مکمل کر لی۔ جنوبی افریقہ نے دسمبر میں مقدمہ دائر کیا تھا جس کا کئی ممالک نے خیر مقدم کیا تھا۔

ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قائم عدالت نے جمعرات کو جنوبی افریقہ کے دلائل سنے اور اب وہ جمعہ کو اسرائیل کا جواب سنے گی۔

یاد رہے کہ 7  اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 23 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید اور 59 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں جن میں بچے، بوڑھے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

2 روزہ سماعت کل تک ملتوی

غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی شہریوں کے قتل عام کے خلاف جنوبی افریقہ کے نمائندوں نے عدالت کے حضور اپنے دلائل مکمل کر لیے۔

عالمی عدالت کے صدر ژوان ڈونا ہیو نے اعلان کیا کہ جمعرات کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے اور اب عدالت اسرائیل کے زبانی دلائل سننے کے لیے سماعت کل کرے گی۔

عدالتی کارروائی کے دوران غزہ میں کیا ہو رہا تھا؟

عین اس وقت جب عدالتغزہ میں فلسطینی مسلمانوں کے جاری ظلم و استبداد خلاف جنوبی افریقہ کی درخواست کی سماعت کر رہی تھی اسرائیل کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی اور اس نے اپنی کارروائی مزید تیز کی۔ اسرائیلی فضائیہ نے کہا ہے کہ اس نے وسطی غزہ میں مغازی کیمپ کے قریب حماس کے 10 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔

بات یہیں تک نہیں تھی بلکہ وسطی غزہ میں دیر البلاح میں الاقصی شہدا کے اسپتال کے قریب اسرائیلی بمباری میں کم از کم 8 افراد شہید ہو گئے۔ صیہونی فورسز نے عام شہریوں کے علاوہ فلسطینی ہلال احمر کے 4 طبی عملے کو بھی نشانہ بنا کر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔

گرفتاریوں میں اضافہ، اسپتال ہنوز نشانے پر

فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 28 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔

مزید پڑھیں

اس طرح 7 اکتوبر سے حراست میں لیے گئے افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 800 سے بڑھ گئی ہے۔

وسطی اور جنوبی غزہ میں مسلسل حملوں نے مزید 3 اسپتالوں کے بند ہونے کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل