پی ایس ایل: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

منگل 7 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو208 رنز کاہدف دیا جب کہ جواب میں لاہور کی ٹیم 19اعشاریہ 4 اوورز میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

 

لاہور کی جانب سے حسین طلعت 63 اور شاہین آفریدی 52 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پشاور زلمی کے وہاب ریاض اور ارشد اقبال نے تین تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں ٹیم 208 رنز اسکور کیے جس میں صائم ایوب نے 36 گیندوں پر64 رنز اسکور کیے۔ کپتان بابر اعظم نے 50،محمدحارث نے 9،ٹام کوہلر نے 36 اوررومن پاول نے 9 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کے باؤلرراشد خان نے 2، حارث رؤف نے 2 اور کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پشاور سے میچ ہارنے کے باوجود پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پربراجمان ہے کیوں کہ لاہور قلندرز نے اب تک کھیلے گئے میچوں میں 8 میں سے 6 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پشاورزلمی نے 7 میچز کھیلے اور 4 میں کامیاب رہی جس کے بعد وہ چوتھے نمبر پرموجودہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے