پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم کرپٹ، بات نہیں ہو سکتی، چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی

ہفتہ 13 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کرپٹ ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اختر اقبال ڈار نے کہاکہ پی ٹی آئی کی موجودہ ٹیم سے بات نہیں ہو سکتی، یہ سارے کرپٹ لوگ ہیں۔

اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

پی ٹی آئی سے اتحاد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی نے کہاکہ بیرسٹر گوہر جیسے کرپٹ اور دو نمبر لوگ پاکستان تحریک انصاف پر قابض ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جاری کرتے ہوئے آراوز کے دفاتر میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

پی ٹی آئی کی قیادت کے مطابق یہ ان کا پلان بی ہے اور بلے کا نشان نہ ملنے سے بھی فرق نہیں پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئینی عدالت میں جواب جمع کرا دیا

آسٹریلیا: مسلمان سینیٹر کو ’پاکستان واپس جاؤ‘ کہنے پر پالین ہینسن کی اپیل مسترد

کراچی: ریجنل پاسپورٹ آفس ملیر میں کرپشن نیٹ ورک بے نقاب، سرکاری اہلکاروں سمیت 7 ملزمان گرفتار

امریکی جنگی ہلاکتوں کا ریکارڈ تبدیل، پینٹاگون کی شفافیت پر نئے سوالات اٹھ گئے

پاکستان کا بحران اور نوجوانوں کی خاموشی

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش