نادیہ حسین کا تعاقب اور پولیس اہلکار کا چونکا دینے والا عمل

پیر 15 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نادیہ حسین فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں۔ وہ 20 سال سے زیادہ عرصے سے فیشن کی دنیا کا حصہ ہیں اور وہ ایک بہت کامیاب بزنس وومن بھی ہیں۔

انہوں نے مختلف شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ اپنے کام کی وجہ سے ہمیشہ اہم سمجھی جاتی رہی  ہیں۔

فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نادیہ حسین نے اپنی زندگی و کیریئر کے حوالے سے حقائق بیان کیے اور اس کے علاوہ مختلف موضوعات پر اپنا تقطہ نظر بھی شیئر کیا۔

نادیہ خاصی صاف گو ہیں اور وہ کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر معاشرے میں غلط کام سرانجام دینے والوں پر ایک ٹھوس اور دبنگ تبصرہ کرنے کی عادی ہیں۔

گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے ساتھ پیش آئے ایک واقعے کا بھی تذکرہ کیا جس میں ایک شخص نے ان کا پیچھا کیا۔ لیکن بات صرف یہیں تک نہیں تھی بلکہ جب وہ اس شخص کا شکایت کرنے سڑک پر کھڑے ایک پولیس والے کے پاس گئیں تو ایسا کیا ہوا جس نے انہیں نہ صرف چونکا دیا بلکہ اس پر انہیں غصہ بھی بہت آیا۔

نادیہ حسین نے بتایا کہ کئی سال پہلے ایک بار جب وہ اپنے گھر جا رہی تھیں تو ایک کار سوار ان کی گاڑی کا پیچھا کرنے لگا تاہم پھر انہوں نے سڑک پر ایک پولیس والے کو دیکھا اور مدد کے لیے اس کی طرف بڑھیں۔

لیکن پولیس اہلکار نے ان کی طرف توجہ دینے کی بجائے پیچھا کرنے والے شخص کو سیلوٹ کرنے لگا۔ یہ صورتحال دیکھ کر نادیہ نے گاڑی کی رفتار تیز کی اور کسی طرح وہاں سے بچ نکلیں۔

نادیہ حسین نے کہا کہ وہ اس وقت خوفزدہ نہیں تھیں لیکن انہیں اس صورتحال پر غصہ بہت آیا اور اس دن کے بعد سے وہ معاشرے میں ہونے والے کسی بھی ہراسانی کے واقعے پر اپنی آواز بلند کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں