چارجنگ کے جَھنجَھٹ سے چھٹکارا، 50 برس تک چلنے والی نیوکلیئر بیٹری تیار

منگل 16 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی کمپنی نے ایک ایسی بیٹری تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جسے چارج کیے بغیر 50 برس تک چلایا جا سکے گا اور مذکورہ بیٹری سخت ترین گرمی اور سخت ترین سردی میں بھی کام کر سکے گی۔

برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ کے مطابق چینی کمپنی نے ایک ایسی نیوکلیئر بیٹری متعارف کرائی ہے جو دیکھنے میں پاکستانی 5 روپے کے سکے جتنی ہے لیکن مذکورہ بیٹری خود ہی بجلی پیدا کرکے نصف صدی تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ بیٹری پر تجرباتی کام جاری ہے اور آزمائش مکمل ہونے کے بعد بیٹری کو استعمال اور فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ بیٹری تین واٹ کی ہے اور اسے نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے، جو ایٹم بم میں استعمال ہوتی ہے۔

کمپنی مستقبل میں ایک واٹ کی بیٹری بنانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا کہ مذکورہ بیٹریز تیار ہونے کے بعد انہیں موبائل فونز، ڈرونز، اسمارٹ ڈیوائسز اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی حامل ڈیوائسز میں نصب کیا جا سکے گا۔

کمپنی کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ مذکورہ بیٹریز سے ایٹمی تابکاری خارج نہیں ہوتی اور یہ ہر حوالے سےمحفوظ ہیں۔ امکان ہے کہ مذکورہ بیٹریز 2025 تک مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: تبلیغی اجتماع ایک ہفتے کے لیے کیوں ملتوی کیا گیا؟

ورلڈ بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا سے نکال کر مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ گروپ میں شامل کیوں کیا؟

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار