پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست، نیوزی لینڈ نے سیریز اپنے نام کرلی

بدھ 17 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ ابھی تک کھیلے گئے تینوں میچز میں پاکستان مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکا۔ پاکستانی بلے باز تیسرے میچ میں بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں بھی کسی کام نہ آئیں۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ میں جاری 5 ٹی20 میچز کی سیریز کے ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کے بلے باز فن ایلن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے جب کہ ٹم سیفرٹ 31 اور گلین فلپس 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور وسیم جونیئر نے ایک رن بنایا۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے اپنے چار اوورز میں 60 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کپتان شاہین آفریدی، زمان خان، محمد نواز اور محمد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 179 رنز بناسکی۔

فخر زمان 19، اعظم خان 10، محمد رضوان 24، صائم ایوب 10، افتخار احمد 1 اور محمد نواز 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور وسیم جونیئر ایک رن بنا سکے۔

واضح رہے پاکستان کی جانب سے تیسرے ٹی20 کے پلیئنگ الیون میں 3 بڑی تبدیلیاں کی گئی تھیں، اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی ٹیم سے باہر ہوگئے تھے ان کی جگہ محمد نواز، وسیم جونیئر اور زمان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں