شعبہ ٹیکنالوجی میں خدمات کی برآمدات میں 9 فیصد اضافہ

بدھ 17 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی شعبے میں خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نصف میں سالانہ بنیادوں پر 9 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر 2023 تک کی مدت میں ٹیکنالوجی شعبہ میں خدمات کی برآمدات کا حجم 1.455 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اس شعبے کی برآمدات کا حجم 1.335 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دسمبر میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو 303 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو دسمبر 2022 کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2022 میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو 247 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 17 فیصد کی نمو ہوئی ۔ نومبر میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 259 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر میں بڑھ کر 303 ملین ڈالر ہوگیا۔

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں خدمات کی برآمدات کا مجموعی حجم 3.766 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو 3.870 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

سیاسی جماعتیں ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں، عوام کو آزادانہ حقِ رائے دہی کا موقع ملنا چاہیے، شیری رحمان

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری: عوام بھرپور انداز میں ووٹ ڈالیں، چیف الیکشن کمشنر

صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزرا کو ملے تحائف توشہ خانے میں جمع، تفصیلات جاری

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان